ساحلی پٹی کے اہم مرکز زیرو پوائنٹ پر رینجرز کی جانب سے ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 35 ماہر ڈاکٹروں نے ایک ہزار سے زائد افراد کا مفت طبی معائنہ کیا۔
زیریں سندھ کی ساحلی پٹی کے اہم زیرو پوائنٹ پینے کے پانی، تعلیم اورصحت جیسی بنیادی سہولتوں سے تاحال محروم ہے۔ مقامی افراد کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے لیے تھر رینجرز92 ونگ اور انڈس اسپتال کی جانب سے ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں خواتین اور بچوں کے امراض سمیت 35ماہر ڈاکٹروں نے ایک ہزار سےزائد مریضوں کا طبی معائنہ کیا اور مفت ادویات بھی دیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ملکی دفاع اور قومی تحفظ کے ساتھ رنجرز کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد خوش آئند ہے۔