کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کے دوران 2 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔
Rangers operations in Karachi, arrest 2 suspects
ترجمان سندھ رینجرز نے انٹیلی جنس اطلاع پر کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن، کورنگی اور گڈاپ کے مختلف علاقوں میں چھاپا مار کر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں ایک کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔