کراچی میں رینجرز کے اختیارات میں اضافہ نہ ہونے پر سیاسی جماعتیں اور تاجر برادری بھی میدان میں آ گئیں۔ تحریک انصاف نے کل سے احتجاج کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ سابق مشیر حلیم عادل شیخ سندھ اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔
کراچی: (یس اُردو) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا نے عمران اسماعیل کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کہا کہ رینجرز شہر میں امن لے کر آئے۔ اختیارات میں توسیع نه کی گئی تو احتجاج کریں گے۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وزیر داخله بے بس ہیں۔ رینجرز کے معاملات پر پی پی حیل و حجت سے کام لے رہی ہے۔ رینجرز کے اختیارات میی اصافه نه کیا گیا تو اسمبلی میں احتجاج کریں گے۔
دوسری جانب سندھ کے سابق مشیر بلدیات حلیم عادل شیخ نے رینجرز کو اختیارات نہ دینے کے خلاف سندھ اسمبلی سمیت تمام ایوانوں کے باہر احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا ہے، کراچی میں پریس کانفرنس کر تے ہو ئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ رینجرز کا سندھ کا بجٹ کھانے کا تاثر غلط ہے، پولیس مکمل طور پر سیاسی ہو چکی ہے۔ دوسری جانب آل کراچی تاجر اتحاد کے صدر عتیق میر نے بھی رینجرز کو اختیارات نہ ملنے پر سندھ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔