کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز نے کارروائی کر کے اسلحہ کے ذخیرے کو برآمد کر لیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اسے شہر میں بد امنی کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔
Rangers raid on secret information in Lyari, weapons recovered
ترجمان رینجرزکے مطابق لیاری کے علاقے فوٹو لین میں رینجرز کی ٹارگٹیڈ کارروائی کر کے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ گروپ کے اسلحے کا ذخیرہ برآمد کر لیا۔ترجمان کے مطابق برآمد اسلحے میں چار303رائفل،4ایس ایم جیز، ایک نائن ایم ایم پستول ، ایک تیس بور پستول، ایک 22بور رائفل، ایک ایل ایم جی ، ایک رپیٹر، ایک پش پشا، 2تیس بور منی کلاشنکوف، ایک ایس ایم جی ، مختلف اقسام کے 300گرینیڈز، ہزاروں مختلف اقسام کے راؤنڈز ، درجنوں میگزینز، 4جیکٹس، 2ٹیلی اسکوپ، ایک گیس ماسک، ایک گیس کٹر اور ایک سائلنسرشامل ہے ۔