counter easy hit

رینجرز اختیارات سے متعلق قرارداد اپوزیشن جماعتوں نے مسترد کر دی

Rangers resolution opposition parties

Rangers resolution opposition parties

سندھ اسمبلی میں رینجرز کی مشروط قرارداد کو اپوزیشن جماعتوں نے مسترد کر دیا۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ کرپٹ افراد کو بچانے کے لئے پیپلز پارٹی ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہی ہے۔
کراچی: (یس اُردو) سندھ اسمبلی میں رینجرز سے متعلق قرارداد منظور ہونے کے بعد اپوزیشن ارکان سراپا احتجاج بن گئے۔ ایم کیو ایم، پی ٹی آئی، مسلم لیگ نواز اور مسلم لیگ فنکشنل ایک پیج پر نظر آئے۔ اپوزیشن ارکان کا کہنا تھا کہ رینجرز کے اختیارات میں کٹوتی منظور نہیں ۔ متحدہ قومی موومنٹ نے بھی رینجرز اختیارات پر شرائط عائد کرنے کو خلاف قانون قرار دیا۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے رینجرز کے اختیارات کو مشروط کرنے کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا ہے۔