کراچی : رینجرز نے وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی اور سابق صوبائی وزیر اخترجدون کے گھرپر چھاپا مارا کر ان کے محافظ کو حراست میں لے لیا۔
رینجرز نے کراچی کے علاقے کیماڑی میں وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی اور سابق وزیر ٹرانسپورٹ اختر جدون کے گھر پر چھاپا مارا اور اس دوران 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ اختر جدون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رینجرز نے شک کی بنیاد پر ان اختر جدون کے محافظ کو حراست میں لیا ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز نے اختر جدون کے گھر پر چھاپے کے دوران3 افراد کو حراست میں لیا ہے تاہم اس دوران اختر جدون کو حراست میں نہیں لیا گیا۔
واضح رہے کہ اختر جدون گزشتہ دور حکومت میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ رہے ہیں جب کہ اس وقت وہ وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے بلدیات ہیں۔