counter easy hit

39 سالہ رانی مکھرجی کے یادگار کردار

39 سالہ رانی مکھرجی کے یادگار کردار

بولی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی — فوٹو/ فائل
بولی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی — فوٹو/ فائل

اپنے شاندار اداکاری کے ذریعے مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والی بولی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی طویل عرصے سے فلمی سکرین سے غائب ہیں۔رانی مکھرجی نے بولی وڈ فلموں میں کئی منفرد کردار ادا کیے، جن میں رومانوی کے ساتھ ساتھ مزاحیہ اور کامیڈی کردار بھی شامل ہیں۔آج رانی مکھرجی کی 39 ویں سالگرہ ہے، اس موقع پر ان کے چند یادگار کرداروں کا ذکر کیا جارہا ہے، جنہیں شاید ان کے علاوہ کوئی بھی اس انداز میں ادا نہیں کرسکتا تھا۔

کچھ کچھ ہوتا ہے

کون چاہے گا کہ وہ دو بڑے اداکاروں کے ساتھ ایک معاون کردار ادا کرے؟ تاہم فلم ‘کچھ کچھ ہوتا ہے’ میں رانی مکھرجی نے شاہ رخ اور کاجول جیسی کامیاب جوڑی کے ساتھ معاون کردار ادا کیا، لیکن اس کے باوجود بھی ان کا فلم میں ‘ٹینا’ کا کردار مداحوں کو بخوبی یاد ہے۔

بلیک

ہیلن کیلر کی زندگی پر مبنی اس فلم میں رانی مکھرجی نے اندھی اور بہری لڑکی کا کردار ادا کیا، 2005 کی اس فلم میں رانی مکھرجی کی شاندار اداکاری کے باعث انہیں فلم فیئر، اسٹار اسکرین اور آئیفا ایوارڈز سے نوازا گیا۔

نو ون کلڈ جیسیکا

رانی مکھرجی نے اس فلم میں ایک دبنگ صحافی کا کردار ادا کیا تھا، جو ایک قتل کے مقدمے پر تحقیق کررہی تھی، فلم میں ان کی شاندار اداکاری کو تجزیہ کاروں نے بھی خوب سراہا۔

بنٹی اور ببلی

اس فلم میں اداکاری کے ساتھ رانی مکھرجی نے اس بات کا بھی احساس دلادیا کہ وہ سنجیدہ کرداروں کے ساتھ ساتھ کامیڈی اداکاری کرنے کی بھی ماہر ہیں، فلم میں رانی مکھرجی نے ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کیا جو ماڈل بننا چاہتی تھی تاہم بعد ازاں اپنے شوہر کے ساتھ مل کر بڑی بڑی چوریاں کرنے لگی۔

کبھی الوداع نہ کہنا

اس فلم میں رانی مکھرجی کے کردار کو مداحوں نے منفی کہا، کیوں کہ انہوں نے ایک ایسی عورت کا کردار ادا کیا جو اپنے چاہنے والے شوہر کو دھوکا دیتے ہوئے ایک دوسرے شخص کی محبت میں مبتلا رہی، تاہم پھر بھی رانی مکھرجی نے اپنی شاندار اداکاری کے باعث اس کردار کو کامیاب بنا دیا۔

مردانی

اس فلم میں رانی مکھرجی نے وہ ایکشن کردار ادا کیا، جو شاید اب تک بولی وڈ میں صرف سلمان خان نے ہی کیا ہوگا، رانی مکھرجی نے بحیثیت پولیس اہلکار اپنے کردار سے یہ ثابت کیا کہ ایکشن فلموں میں کام کرنا صرف اداکار ہی نہیں اداکاراؤں کو بھی بخوبی آتا ہے۔رانی مکھرجی بہت جلد اپنی فلم ‘ہچکی’ کے ساتھ اسکرین پر واپسی کرنے جارہی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website