counter easy hit

کراچی :رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا فیصلہ نہ ہوسکا

311802_64431040. [downloaded with 1stBrowser]سندھ حکومت کی جانب سے توسیع میں منظوری نہ ہونے کے بعد وزیر داخلہ نے اہلکاروں کو واپس بلانے کا اعلان کردیا
کراچی (یس اُردو) کراچی میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا معاملہ حل نہ ہوسکا ۔ وفاقی وزیر داخلہ نے توسیع نہ ہونے پر اہلکاروں کو واپس بلانے کا اعلان کردیا ۔ کراچی سمیت سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا معاملہ ابھی تک حل نہیں ہوسکا ہے ۔ سندھ حکومت نے توسیع کی منظوری نہیں دی جس کے باعث معاملہ الجھ گیا ہے ۔ محکمہ داخلہ سندھ نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کیلئے پچھلے ہفتے وزیر اعلیٰ کو سمری بھجوائی تھی جو ابھی تک منظور نہیں ہوئی ۔ ادھر وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کراچی میں اس وقت رینجرز کی تعیناتی کو قانونی تحفظ حاصل نہیں ہے ، انہیں سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ، صوبائی حکومت راضی نہ ہوئی تو رینجرز کو واپس بلوا لیں گے ۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ کا ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا ہے جس میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سید قائم علی شاہ نے ٹارگٹڈ آپریشن کی مد میں خرچ ہونے والے بیس ارب روپے بھی مانگ لئے ۔ ذرائع کے مطابق چودھری نثار نے فنڈز کی فراہمی کی یقین کرا دی ہے