کراچی (جیوڈیسک) ایس ایس پی راؤ انوار کا نام ای سی ایل میں شامل کرانے کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرائی گئی ہے۔
رانا فیض الحسن ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ راؤ انوار کی جانب سے گزشتہ 5 برسوں کے دوران دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کئے گئے 80 فیصد مقابلے جعلی ہیں۔ عدالت عالیہ سے درخواست ہے کہ ان کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے، ایم کیوایم کے خلاف پریس کانفرنس کی تفصیلات طلب کی جائیں اور انہیں کہیں بھی تعینات نہ کرنے کے لئے حکم دیا جائے۔
واضح رہے کہ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے چند روز قبل پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا تھا کہ ایم کیو ایم کے بھارت کی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سے تعلقات ہیں، جس پر سندھ حکومت نے انہیں معطل کردیا ہے۔