نقیب محسود کے ماروائے عدالت قتل کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پولیس مقابلے کے وقت راؤ انوار موقع پر موجود تھا۔
ذرائع کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ میں موبائل فونز کے فرانزک نے بھانڈا پھوڑ دیا، پولیس مقابلے کے دورانیہ میں راؤ انوار احمد کے علاوہ اس کے 8 دست راست بھی ساتھ تھے۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق فرانزک تجزیے میں ایس پی راؤ انوار کے علاوہ ان کے انتہائی قریبی اہلکار جن میں اے ایس آئی خیر محمد، سب انسپکٹر محمد انڑ اے ایس آئی گدا حسین، ایس آئی امان اللہ مروت، ایس آئی شعیب، ہیڈ کانسٹیبل فیصل محمود، ہیڈ کانسٹیبل محسن عباس اور کانسٹیبل راجہ شمیم موقع پر موجود تھے۔ موبائل فون فرانزک اور سی ڈی آر میں راؤ انوار کا ان افسران اور اہلکاروں سے لمحہ با لمحہ رابطہ رہتا تھا۔