counter easy hit

اقوام متحدہ کا کردار افسوسناک ہے، راؤ عارف ندیم

Rao Arif Nadeem

Rao Arif Nadeem

پیرس(نمائندہ خصوصی) عالمی برا دری مقبو ضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم پر مجرمانہ خا موشی اختیار کئے ہوئے ہے۔انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی چپ سادھ رکھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار راؤ عارف ندیم سینئر رہنما پیپلز پارٹی فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ درجنوں کشمیری مسلمانوں کی شہا دت اورسینکڑو ں افراد کے زخمی ہونے پر اقوام متحد ہ کا بھارت سے باز پرس نہ کر نا اقوام متحدہ کی کارکر دگی پرسوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سا زشوں کا ڈٹ کر مقابلے کر نے کیلئے ہر اول دستے کا کر دار ادا کرے گی