فرانس(نمائندہ خصوصی)راؤ عارف ندیم سینئر راہنما پی پی پی فرانس نے اپنے بیان میں کہاہے کہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی پاکستان میں مہنگائی کا طوفان برپا ہو گیا ہے۔ بجٹ میں رمضان میں سحری و افطاری پر بھی ٹیکس پر ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔ خود کش بجٹ سے رمضان میں اشیائے خوردو نوش عام عوام کی پہنچ سے دور ہو کر رہ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باہر کے ممالک میں رمضان المبارک میں اشیائے خور دو نوش کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی جاتی ہے مگر پاکستان شاید واحد ملک ہے جہاں پر چیزوں کے دام دو گنا ہو جاتے ہیں۔