counter easy hit

سیاست کا بادشاہ میرا لیڈر ہے، شریف برادران نے 2008 سے 2013 تک اپنے اس انجام کی کہانی خود لکھی، رائوعارف ندیم

پیرس (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے مرکزی راہنما رائو عارف ندیم نے لاہور میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور انہیں فرانس پیپلز پارٹی اور جیالوں کے احساسات وجذبات سے آگاہ کیا۔ رائو عارف ندیم نے ملاقات کے بعد یس اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سیاست کے بادشاہ میرے قائد جناب آصف علی زرداری ہیں باقی شریفوں اور عمران سمیت  سب ریلو کٹے ہیں اپنا اپنا ٹائم پورا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت پر بار بار 2008 سے 2013 تک میاں نوا ز شریف نے شب خون مارا اور اپنے اس انجام کی کہانی خود لکھی۔ چیپ جسٹس افتخار چوہدری کے پیپلز پارٹی کو نشانہ بنانے کو حق بجانب قرار دیا اور اس کا پورا ساتھ دیا آج پیپلز پارٹی اس نواز شریف کے خلاف کیسز میں اس کی پگڑی اچھال نہیں رہی تو یہ بھی ہمارے قائد کی طرف سے اس دھوکے باز شخص کے منہ پر ایک تھپڑ ہے

، سینیٹ الیکشن سے باہر ہونے والے خوابوں کی دنیا سے باہر آجائیں میرے قائد نے آخری جلسے میں ہی کہہ دیا تھا وہ سب کو باندھ کر رکھیں گے اور خود سینیٹ الیکشن میں اکثریت حاصل کریں گے۔ اور اس بات کو پورا بھی کیا۔

RAO, ARIF, NADEEM,, PARIS, SENIOR, LEADER, PPP, FRANCE

رائو عارف ندیم، مرکزی راہنما، پی پی پی ، فرانس