صنعتیں لگ رہی ہیں اور نہ روزگار کے مواقع میسر آئے نہ جانے ترقی کا کونسا فارمولا ہے جو صرف ریٹنگ بڑھاتا ہے
پیرس (ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے راہنما رائو عارف ندیم نے یس اردو سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئے روز دو نمبر طریقے سے کسی نہ کسی ریٹنگ ایجنسی کو مراعات دیکر پاکستان کی ترقی کی شرح بڑھتے دکھا کر عوام کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے۔ جب ترقی ہوتی ہے تو ملک میں سڑکیں نہیں بننا شروع ہوتیں بلکہ صنعتیں اور کارخانے لگتے ہیں مصنوعات بنتی ہیں اس دورحکومت میں حقیقی ترقی کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے مگر سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کی سطح دیکھیں تو لگتا ہے سٹاک ایکسچینج مائونت ایورسٹ سر کرنے والی ہے مگر آخر ان مفروضہ ترقیوں سے عوام مستفید کیوں نہیں ہو پارہے آخر شریف سائنسدانوں نے کونسا فارمولا ایجاد کیا ہے۔