پانامہ کرپشن اور قطری خطوط کے ماسٹر مائنڈ کو انٹر پول کے ذریعے قطر سے گرفتار کر کے پاکستان لایا جائے، رائو عارف ندیم
پیرس( ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سینئر راہنما رائو عارف ندیم نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پانامہ کرپشن اور قطری خطوط کے ماسٹر مائنڈ سابقہ سینیٹر سیف الرحمن کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرنے کے آرڈر جاری کرے۔ پاکستانی میگا کرپشن سکینڈل کے ماسٹر مائنڈ سیف الرحمن جیسے کالے کرتوتوں والے کو قطر سے بلوا کر دیسی پولیس سے چھترول کروائی جائے تو آئندہ نہ کوئی قطری خط آئے گا اور نہ قطری شہزادہ بلکہ منی ٹریل بھی مل جائے گی۔اور ایسے لوگوں کو قرارواقعی سزا دی جائے