پیرس(نمائندہ خصوصی) کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی ’ ٹارگٹ کلنگ رکنے کا نام نہیں لے رہی۔ان خیالات کا اظہار راؤ عارف ندیم سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے صاحبزادے کا اغوا اور امجد صابری کی ٹارگٹ کلنگ یہ ظاہر کرتے ہیں کہ دہشتگرد اور ان کے سہولت کار ابھی تک متحرک ہیں جبکہ حکمران بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔ مسلسل دہشت گرد ی اور لاقانونیت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے، ہر شخص غیر محفوظ ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ امجد صابری قوال جیسے بے ضرر انسان کا قتل پوری انسانیت کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔