ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)16سال تک کے بچے کی لازمی تعلیم آئینی ذمہ داری ہے راؤ فہیم السلام خاں تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔علم کے بغیر قومیں ترقی نہیں کر سکتیں۔ ہمیں چاہیے کہ اپنے بچوں کو ہر حال میں سکول داخل کروائیں تاکہ روشن پاکستان ہمیں مل سکے۔ان خیالات کا اظہار کونسلر راؤ فہیم السلام خاں یونیورسل پرائمری ایجوکیشن 2016کی داخلہ مہم کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسل پرائمری ایجوکیشن مہم یکم اپریل سے 30اپریل تک جاری رہے گی جس میں والدین کو پابند بنا دیا گیا ہے کہ وہ 4سال تک کے عمر کے ہر بچے کو سکول لازمی داخل کروائیں۔ اس مہم میں بھٹہ مزدور بچوں کو بھی تعلیم کے دائرے میں شامل کیا جائے گا۔ا سسٹنٹ کمشنر ننکانہ میاں رفیق احسن نے یونیورسل پرائمری ایجوکشن مہم 2016کی تقریب کے موقع پر خطاب کے دوران کہا کہ قومیں تعلیم کی بدولت ہی مہذب،شائستہ اور اعلی اقدار کو حاصل کرکے ترقی کی منازل طے کرتیں ہیں۔تعلیم کی اہمیت بارے ہمارے مذہب میں بھی بہت زور دیا گیا ہے۔آج اس مشن کی بنیاد رکھی جارہی ہے اب ہمیں آگے بڑھ کر ہر بچے کو سکول بھیجنا ہوگا کہ وہ علم کے زیور سے آراستہ ہوسکے۔وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر پورے صوبے میں یونیورسل پرائمری ایجوکیشن مہم کا افتتاح ہوچکا ہے اسی سلسلے میں ایک تقریب ایم سی گرلز پرائمری سکول میں منعقدہوئی۔جس میں تمام مسالک اور مکاتب ہائے فکر کے افراد نے شرکت کی اور اس موقع پر 30کے قریب بچوں کی انرولمنٹ کے بعد ان کو مفت بیگ،کتابیں اور یونیفارم فراہم کیا تقریب میں ڈپٹی ایجو کیشن آفیسر حمیرا بھٹی ، کونسلر انجینئر محمد سلیم ، ڈاکٹر عابد علی عابد ، صحافی اور مختلف تعلیمی اداروں کے مردو خواتین کی تعداد موجو د تھی۔