🇱🇾🇱🇾🇱🇾🇱🇾🇱🇾🇱🇾🇱🇾🇱🇾🇱🇾🇱🇾🇱🇾
ملتان (پ ر )پاکستان پیپلزپارٹی ملتان ضلع کے جنرل سیکرٹری راو ساجد علی نے آج سی بے یونین پیپلز یونٹی کے آفس جاکر صدر سی بی اے یونین پیپلز یونٹی ملتان اسٹیشن پی آئی اے اسد محمود بخاری اور جنرل سیکرٹری جہانگیر خان سے ملاقات کی یہ ملاقات انتہائی خوشگوار موڈ میں ہوئی اور ملاقات میں اسد محمود بخاری اور جہانگیر خان نے کہا کہ دراصل پیپلز یونٹی بھٹو ازم کے پیروکاروں کی یونٹی ہے اور ہمیں فخر ہے کہ پورے پاکستان میں پیپلز یونٹی کے تمام عہدیداران و سپورٹران پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اپنا قائد سمجھتے ہیں کیونکہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور اپنی بہادر ماں فخر پاکستان دختر مشرق شھید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کی تکمیل کیلئے بالکل وہی جذبہ رکھتے ہیں اور راو ساجد علی نے کہا اس وقت ملک میں موجود تمام مسائل کا حل اسی میں ہے کہ وفاق کی جماعت عوامی جماعت پیپلزپارٹی کو حکومت میں لانا ہوگا کیونکہ پیپلزپارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو عوام کے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے اور عوامی مسائل کو بخوبی جانتی بھی ہے کیونکہ پیپلزپارٹی کے ورکرز ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھتے ہیں اور ان میں زیادہ تر غریب کسان مزدور شامل ہیں اور ماضی کی طرح آج بھی غریب اپنے تمام مسائل کے حل کیلئے پیپلزپارٹی کو مسیحا جماعت سمجھتی ہے اور 2018 کے الیکشن میں ہمارا مینڈٹ چوری کیا گیا اور ایک لاڈلے کو اقتدار تھالی میں رکھ کر پیش کر دیا گیا اور وہ لاڈلا اقتدار کی تھالی کو چاٹ چاٹ کر بین القوامی سطح پر ملک قوم کا مذاق بنا رہا ہے کیونکہ اس لاڈلے کو نہ آئینی حدود کا پتا ہے نہ ہی عوامی مسائل سے اسکو کوئی سروکار ہے غضب خدا کا ملک دیوالیہ ہوتا جارہا ہے 100 دن کے سہانے خواب دکھانے والوں کے وعدے وفا نہ ہوئے اور اب 150 دن ہونے والے ہیں لیکن ملکی و بین القوامی قرضوں میں ریکارڈ اضافہ ہو چکا ہے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ملک میں نہ بجلی ہے نہ گیس ہے صنعت کا پہیہ جام ہے کاروباری طبقہ پریشان ہے کسان مزدور سمیت ہر طبقہ فکر بدحال زندگی بسر کر رہا ہے لیکن پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جس کا قائد چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور مرد حر آصف علی زرداری سمیت ہر لیڈر، عہدیدار عوام کے ساتھ ہے اور عوامی مسائل کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کر کے تبدیلی سرکار کو باور کراتے رہیں گے کہ پیپلزپارٹی عوامی طاقت سے تمھارا گھیراو بھی کرے گی اور عوامی طاقت سے اقتدار میں بھی آئے گی