ڈان لیکس انکوائری رپورٹ اور متعلقہ دستاویزات کی نقل فراہم کی جائے، سابق پی آئی او رائو تحسین نے وزارت داخلہ ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اورانکوائری کمیٹی کے سیکرٹریز کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔
Rao tehseen sent notice to the Interior Ministry and other institutions
راو تحسین کے وکلا کی جانب سے بھجوائے گئے لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ہمارے موکل کو کمیٹی نے طلب کیا تھا ،رپورٹ مکمل کرنے کے بعد وزیراعظم کو جمع کرا دی گئی ہے۔
لیگل نوٹس کے مطابق رائو تحسین کے خلاف ای اینڈ ڈی قوائد کے تحت کارروائی کا حکم دیا گیاجبکہ رپورٹ کی دیگر سفارشات کو نظر انداز کیا گیا ۔ نوٹس کہا گیا کہ ہمارا موکل اس رپورٹ کا متاثرہ ہے اور اس رپورٹ کی نقل کا حصول اس کا حق ہے،ڈان لیکس رپورٹ اور متعلقہ دستاویزات کی نقل فراہم کی جائے۔