counter easy hit

زیادتی کے بعد بچی کو قتل کرنیوالے مجرم کو وہاڑی جیل میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

Hanging

Hanging

وہاڑی (جیوڈیسک) میلسی کے رہائشی مجرم عبدالغفور نے 1991ء میں آٹھ سالہ بچی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا تھا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لودھراں نے ملزم کو سزائے موت اور جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا تھا۔

ملزم کی رحم کی اپیل بھی صدر پاکستان نے مسترد کر دی جس پر اس کے بلیک وارنٹ جاری کئے گئے۔