نیویارک ( یس اردو نیوز ڈیسک ) امریکی اداکارہ و گلوکارہ ایون رچل ووڈ نے انکشاف کیا ہے کہ اْنہیں دومرتبہ جنسی درندگی کانشانہ بنایاگیا ، ایک مرتبہ اپنے دوست اور دوسری مرتبہ ایک بار کے مالک نے جنسی ہوس کاشکار بنایا۔ یہ انکشاف 29سالہ اداکارہ نے ٹوئیٹرپر ایک کھلے خط میں کیا۔اپنی نوجوانی میں ہی خودکشی کی کوشش ، جسمانی ، نفسیاتی اور جنسی تشدد کا نشانہ بنائے جانے سے متعلق ایک میگزین کو دیئے گئے انٹرویو کے بعد اداکارہ نے لکھاکہ ’کئی سال پہلے جنسی حملہ ہوا، بہت سے عوامل میں سے ایک ریپ بھی تھاجواْنہیں اپنی ہی زندگی کی خاتمے کی کوشش تک لے گیا۔رچل ووڈ نے لکھاکہ ’مجھے اس بات کا یقین نہیں رکھتی کہ آج کے دورمیں انسان زیادہ دیر خاموش رہ سکتاہے ، اس پر بات ہونی چاہیے اور میں اسے معمول کے طورپر قبول نہیں کروں گی ، یہ سنجیدہ مسئلہ ہے ، میں ابھی زندہ ہوں اور اپنے موقف پر قائم ہوں ، میں خوش اور اندر سے مضبوط ہوں لیکن مطمئن تاحال نہیں ہوں‘۔اْنہوں نے لکھاکہ ’ہاں میرا ریپ کیاگیا، وہ بھی میرے ایک دوست کی طرف سے جب ہم دونوں اکٹھے تھے اور دوسری بار ایک ایک بار کےمالک کی طرف سے ‘۔تاہم اداکارہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان حملوں سے پولیس کو آگاہ کیا گیا یانہیں اور کیا قانونی ایکشن لیاگیا۔اداکارہ نے لکھاکہ ’پہلی دفعہ وہ اس بات سے لاعلم تھیں کہ دوست کی طرف سے کی گئی ایسی حرکت کا شمار بھی ریپ میں ہوتاہے لیکن علم ہونے تک دیر ہوچکی تھی، مجھ پر اعتماد بھی کس کو تھا‘۔دوسری مرتبہ میں نے سوچا کہ یہ میری غلطی ہے کہ میں بہت لڑی لیکن ڈری ہوئی تھی‘۔ٹوئیٹر پراپنی کہانی شیئرکرنے کے بعد اداکارہ نے لکھاکہ وہ کچھ عرصہ کیلئے ٹوئیٹر سے دور جارہی ہیں۔