counter easy hit

جاوید ہاشمی کے بھتیجے کا اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ ریپ

اسلام آباد (ویب ڈیسک )اسلامک انٹر نیشنل یونیورسٹی میں قانون کی پڑھائی کرنے والی نوجوان لڑکی نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ سے اپیل کی ہے کہ وہ انہیں انصاف فراہم کریں اور زندگی کو لاحق خطرات کے باعث تحفظ فراہم کریں ۔تفصیلات کے مطابق سدرا ریاض نامی نوجوانطالبہ نے سوشل میڈیا پر اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں سدرا نے انکشاف کیا کہ اسد ہاشمی نامی ایک وکیل نے اسے اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 13 میں متعد د بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے اور یونیورسٹی کے پروفیسر جاوید ہاشمی اس کے انکل ہیں جو کہ مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں میں کیس کو خارج کردوں اور اگر میں ایسا نہیں کروں گی تو مجھے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔سدر ا ریاض کا کہناتھا کہ جاوید ہاشمی نے مجھے سنگین نوعیت کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں فوری طور پر ریپ کیس کی پیروی چھوڑ دوں اور ملزم کی شناخت پریڈ سے بھی پیچھے ہٹ جاﺅں ۔کیس کی سماعت آج اسلام آباد کے سیشن کورٹ میں ہونے جارہی ہے ۔