counter easy hit

انوکھی بیماری، لڑکی کا قد بڑھنے کی بجائے کم ہونا شروع ہو گیا

Rare disease

Rare disease

بھارت سے تعلق رکھنے والی کماری کُنتی نامی یہ لڑکی 9 برس کی عمر سے ایسی بیماری میں مبتلا ہے جس کی وجہ سے اس کا قد بڑھنے کی بجائے کم ہو رہا ہے۔
نئی دہلی: (یس اُردو) غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست جھاڑکھنڈ کے دور افتادہ گاؤں چترا میں 25 سالہ کماری کُنتی نامی ایک ایسی نوجوان لڑکی موجود ہے جس کا قد بڑھنے کی بجائے آہستہ آہستہ کم ہو رہا ہے۔ کماری کُنتی کی عمر ابھی 9 سال کی تھی کہ اسے ہڈیوں کی ایسی موذی بیماری نے آ گھیرا جس نے اس کا وجود ہی سکیڑ دیا ہے۔ گزشتہ دس سالوں میں اس کا قد دو فٹ تک کم ہو چکا ہے۔ اب یہ نوجوان لڑکی چلنے سے بھی معذور ہو چکی ہے اور اتنی لاغر ہو گئی ہے کہ اس کو دیکھ کر کسی بچی کا گمان ہوتا ہے۔
کماری کُتنی کا تمام وقت اپنے بستر پر ہی گزرتا ہے۔ اس کی تمام دیکھ بھال کی ذمہ داری اس کی والدہ کے کندھوں پر آ گئی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ لڑکی ہڈیوں کی ایسی موذی بیماری میں مبتلا ہے جس سے اس کا جسم بڑھنے کی بجائے کم ہونا شروع ہو گیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس بیماری میں مبتلا افراد کی ہڈیاں مڑنا شروع ہو جاتی ہیں جس سے بچوں کی نشوونما بری حد تک متاثر ہوتی ہے۔ تاہم کماری کُنتی کسی بڑے شہر کے ہسپتال سے اپنا علاج کروانا چاہتی ہے کیونکہ اسے امید ہے کہ وہاں کے ڈاکٹر اس کا ضرور علاج کر دیں گے۔