یوں تو لوگ جسمانی درد سے چھٹکارے کیلئے درد کشا ٹیبلٹس یا پھر مساج کا سہارا لیتے ہیں، تاہم جاپان میں اب جسمانی درد کا انوکھا طریقہ علاج ڈھونڈ نکالا ہے۔
Rare treat of pain to tie up the man in Bale
ٹوکیو میں ناؤمی اکیدا نامی نرس کے ایجاد کردہ اس طریقہ علاج کوریپنگ تھراپی کا نام دیا گیا ہے، جس میں انسانوں کو کپڑے میں گٹھری کی صورت باندھ دیا جاتا ہے۔ کم از کم 20منٹ تک گٹھری میں باندھے رکھا جاتا ہے، جسے ناؤمی نے قدرتی طریقہ علاج قرار دیا ہے۔ انسان اپنی پیدائش سے قبل بھی اسی پوزیشن میں کئی مہینے گزارتا ہے اور یہاں تک کہ پیدائش کے بعد جب تک وہ چلنے پھرنے کے قابل نہیں ہوا، تو بھی کسی قسم کی تکلیف کا شکار نہیں ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ناؤمی نے اس طریقے کو مفید قرار دیتے ہوئے باقاعدہ لوگوں کو علاج شروع کر دیا ہے جس کے مثبت نتائج حاصل ہو ئے ہیں اور لوگ بڑی تعداد میں اس تھراپی کا استعمال کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔