ایدھی لالہ موسیٰ الحاج شیخ عبدالخلیل کا رسم چہلم کر لالہ موسیٰ میں منعقد کیا جائیگا۔ جس میں پنجاب بھراور یورپ سے بھی مقتدر اور معروف سیاسی وسماجی شخصیات شرکت کرینگی
لالہ موسیٰ (نمائندہ خصوصی) گجرات لالہ موسیٰ کی معروف فلاحی شخصیت ایدھی لالہ موسیٰ شیخ عبدالخلیل کا رسم چہلم کل لالہ موسیٰ میں ادا کیا جائیگا۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور پرنور محفل میلاد منعقد کی جائیگی۔
رسم چہلم میں پنجاب بھر اور یورپ سے ان کے دوست احباب کے علاوہ مقتدر شخصیات شرکت کرینگی ۔
الحاج شیخ عبدالخلیل 28جنوری کو رضائے الہی سے انتقال فرما گئے تھے ۔ انہوں نے فلاحی اور تعمیری کاموں میں قابل تقلید مثالیں چھوڑی ہیں ان کی خدمات کی وجہ سے ان کو ایدھی لالہ موسیٰ کہا جاتا تھا۔
ایدھی آف لالہ موسیٰ کا خطاب پانے والے الحاج شیخ عبدالخلیل کا رسم چہلم کل انشااللہ 10:30 بجے شرو ع ہوگا اور 12:30 بجے دعا ہوگی۔
پاکستان پیپلز پارٹی لالہ موسیٰ کے ترجمان نے ان کی فوتیدگی کو لالہ موسیٰ کے عوام کیلئے بہت بڑا نقصان قرار دیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے وہ بے آسروں کیلئے بہترین سہارا تھے اللہ تعالیٰ ان کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کے فرزند ارجمند شیخ طارق محمد سفیر لالہ موسیٰ جو کہ ان کے خدمت خلق کے اثاثے کے امین ہیں اللہ تعالیٰ ان کی توفیقات میں اضافہ فرمائیں ان کے ساتھ ساتھ شیخ خالد محمود بھی ان کا دوسرا روپ ہیں لالہ موسیٰ اب انہی کے روپ میں ایدھی آف لالہ موسیٰ کو دیکھتی ہے ۔
خدمت گزار شہر لالہ موسیٰ کے اور بھی ہیں اور رہیں گے مگر ان جیسا مقام نہ کوئی حاصل کرسکا ہے اور نہ کوئی کرسکے گا