ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس) متروکہ وقف املا ک بورڈ کے چیئر مین صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ سردار شام سنگھ کی وفات سے تاریخ کا ایک سنہری باب ختم ہو گیا ہے ،سردار شام سنگھ علم کے سمندر کا نام تھا جن کے ایک ایک لفظ اور عمل سے پاکستان سے محبت کی جھلک نظر آتی تھی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے چیئر مین سردار شام سنگھ کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سردار شام سنگھ کی ساری زندگی پاکستان سے محبت کرتے ہوئے گزاری ۔وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے بھی سردار شام سنگھ کی خدمات کو سراہتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ اظہار افسوس کیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے چیئر مین کی خالی ہونے والی سیٹ پر یکم اپریل کو ہو نے والے بورڈ کے اجلاس میں قائم مقام چیئر مین کا انتخاب کیا جا ئے گا جس کے بعد مستقل چیئر مین کی نامزدگی کی جائے گی ،سردار شام سنگھ کے بیٹے سردار سکندر سنگھ نے کہا کہ انہیں اس بات کا فخر ہے کہ وہ ایک سچے پاکستانی سردار شام سنگھ کے بیٹے ہیں ،میرے والد نے ساری عمر سکھ قوم اور پاکستان کی خدمت کی میں ا ن کا یہ مشن جاری رکھوں گا ،پاکستان کے لئے اگر مجھے جان بھی دینا پڑی تو یہ میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہو گا ، مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی و چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے کامرس پنجاب سردار رمیشن سنگھ اروڑہ نے کہا کہ آج کا دن سکھ قوم کے لئے انتہائی افسو س کا دن ہے جب سکھ قوم کے محسن اور پاکستان سے سچا پیار کرنے والے نڈر لیڈر سردار شام سنگھ کا انتقال ہو ا ہے انہوں نے کہا کہ وہ پنجاب حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے سردار شام سنگھ کی آخری رسومات میں شریک ہو ئے ہیں اور میں نے سردار شام سنگھ کی فیملی کے ساتھ اظہار افسوس کیا ہے ۔پاکستان سکھ گوردوارپ پر بندھک کمیٹی کے جنرل سیکرٹری سردار گوپال سنگھ چاولہ نے کہا کہ سردار شام سنگھ پاکستان سے انتہا سے بھی زیادہ پیار کرنے والے شخص کا نام ہے ،ان کا جینا مرنا اور ایک ایک سانس لینا پاکستان کے لئے تھا ،پاکستان اور سکھ قوم کے لئے ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں آج سردار شام سنگھ کو گارڈ آف آنر پیش کیا جا رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات پر افسوس ہے کہ وہ علم کے سمندر سردار شام سنگھ سے اس زیادہ استفاذہ حاصلنہ کر سکے