counter easy hit

مشرف کے باہر جانے پر پیپلز پارٹی کے متضاد بیان آئے،پرویز رشید

Rashid

Rashid

لاہور۔۔۔۔وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید کاکہنا ہے کہ مشرف کی بیرون ملک روانگی پر پیپلز پارٹی کے متضاد بیان آئے، انتقام کی سیاست نہیں کرنا چاہتے،بلاول کے والد کی حکومت میں بھی مشرف پاکستان کے اندر باہر دندناتے رہے ۔
لاہور میں جخصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ مشرف کے باہر جانے پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو اعتراض نہیں،پیپلز پارٹی کی صرف پچھلی نشستوں سے آوازیں آ رہی ہیں۔ مشرف پر بلاول کی والدہ کے قتل کا الزام بھی ہے مگر بلاول کے والد نے اس الزام کے باوجود کوئی قدم نہ اٹھایا۔پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عدالت کے فیصلے کا احترام کیا ،مشرف نے ن لیگی قیادت پر ظلم کیے ،مگرانتقام کی سیاست نہیں کرنا چاہتے،کرکٹ میچ میں شکست سے متعلق سوال پر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ٹیم نے آخری وقت میں جو کیا،ٹیم کو تلقین کرنے کے لیے وہاں جانے والے گورو سے پوچھنا چاہیے کہ انہوں نے ٹیم کو کیا کہا۔