پیرس کے معروف بزنسمین راشد بٹ کی طرف سے معزز مہمان چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں کلر سیداں راجہ ندیم احمد کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام
پیرس (نمائندہ خصوصی) فرانس کے ممتاز بزنس مین اور سیاسی وسماجی راہنما راشد بٹ کی طرف سے پیرس کے دورے پرآئے چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں کلر سیداں راجہ ندیم احمد کے اعزاز میں بگہار منزل سارسل میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں پیرس کی معروف شخصیات وسیاسی سماجی راہنمائوں اور جرنلسٹس کمیونٹی نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پرمہمان خصوصی راجہ ندیم نے کہا کہ بٹ برادران کی طرف سے پرخلوص دعوت کا اہتمام قابل تحسین ہے۔ کمیونٹی کے ساتھ مل کر انھیں بہت محبتیں ملیں ۔ جس کیلئے وہ بہت ممنون ہیں۔انہوں نے کہا کہ دیار غیر میں ہم وطنوں کا جوش و جذبہ اور وطن کیلئے ان کا ویژن اورکارکردگی نہائت متاثرکن ہے۔ اور مسلم لیگ ن فرانس کی کوششیں اور اتحاد قابل تقلید ہے، ملکی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حکومت کی طرف سے اپوزیشن پر دبائو بڑھانے کے ہتھکنڈوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومتی ارکان کا قومی بیانیہ اختیار کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے حکومت کی طرف سے ملک کے تمام شعبوں اور طبقات کیلئے مثبت اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ۔
تقریب میں ممتاز سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔ راجہ ندیم احمد پیرس میں اپنے معزز میزبان ملک انصر خان اور ملک افضال خان کے ہمراہ شریک ہوئے ان کے ہمراہ مرزا عتیق ،چوہدری اسلم اسحاق، محمد رزاق مغل، راجہ عبدالحمید، راجہ چنگیز، چوہدری ناصر، چوہدری عمران، ملک عارف، چوہدری افضل لنگاہ، چوہدری رضی ڈھل بنگش ، صحافیوں بابر مغل، خالد بشیر مرزا، بلال محمد خان مغل اور کامران حنیف نے شرکت کی۔