اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے عبدالرشید غازی قتل کیس میں پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو ہدایت کی ہے کہ میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کا دوبارہ فیصلہ کیا جائے۔
ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نے عدم حاضری پر سابق صدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جسے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔
جسٹس عامر فاروق نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر27 جولائی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔