کھیوڑہ (نمائندہ خصوصی ،جیلانی اعوان)تعلیمی اداروں کو ہدف بنانا انتہائی بزدلانہ حرکت ہے جسکی الفاظوں میں مذمت ناممکن ہے۔راشد خان پنجاب پریس کلب رجسٹرڈ اسلام آباد کے تحصیل جنرل سیکریٹری راشدخان نے باچا خان یونیوسٹی سانحہ کے شہداء کے ایصال ثواب کے سلسلے منعقد اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہر قسم کی مصلحت سے بالا تر ہوکر اس قسم کے واقعات میں ملوث عناصر کا موثر سدباب کرے پوری قوم ملکی سیکورٹی اداروں کے ساتھ ہیں معصوم اور بے گناہ طالب علموں کی شہادت ایک عظیم سانحہ ہے جس کی الفاظوں میں مذمت ناممکن ہے انہوں نے مزیدکہا کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے حکومت کے تجویز کردہ سیکورٹی اقدامات پر مکمل عمل درآمد کرے ،اجلاس میں سلیم باگڑی، ملازم حسین طاہر،چوہدری آصف، ملک اجمل،ملک محبوب، ،زاہد حیات ،چوہدری جابر،سرفراز عباس،شعیب کھوکھر ،نصیر احمد،چوہدری عزیرسمیت دیگر نے شرکت کی۔