پیرس(عمیر بیگ)میرٹ کا راگ الاپنے والی حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دئے نیب کے اختیارات محدود کرنے والے حکمران ملک و قوم کے ساتھ مخلص نہیں ہیں،اورنج ٹرین منصوبہ سمیت ترقیاتی کاموں میں کرپشن کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دئے گئے ہیں،ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ فرانس کے جنرل سیکرٹری چوہدری عبد الرؤف ڈوگہ نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا ، انہوں نے کہا کہکرپشن ختم کرنے کی دعویدار حکومت نیب کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے اپنے حواریوں کو تحفظ فراہم کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے،حکومت کرپشن ختم کرنے کی بجائے کرپشن کرنے والوں کو تحفظ فراہم کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت میٹرو سمیت دیگر تمام منصوبہ جات میں کرپشن سے آلودہ ہے،حکومت نے نیب کے اختیارات پر قدغن لگانے کی مذموم کوشش کی ہے ،نیب ایک آزاد اور خود مختار ادارہ ہونا چاہئے