پیرس(عمیر بیگ)پنجاب میں رینجرز کے آپریشن کی حمایت کرتے ہیں۔ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر کوئی عمل نہیں کر رہی۔پنجاب میں آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے جنرل سیکرٹری عبدالرؤف ڈوگہ اور سینئر رہنما چوہدری سجاد ڈوگہ نے مشترکہ طور پر میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک رینجرز کو صوبے میں آپریشن جاری رکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو ملکی سالمیت اور خود مختاری سے زیادہ اپنے مفادات عزیز ہیں