اسلام آباد (ویب ڈیسک) معروف صحافی رﺅف کلاسرا اور عامر متین کا پروگرام ’ آپ کے مقابل‘ اچانک بند کردیا گیا ہے۔ رﺅف کلاسرا نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ’ آپ نیوز انتظامیہ نے ہمیں باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے کہ ہمارا پروگرام ’ آپ کے مقابل‘ فوری طور پر بند کردیا گیا ہے
اور آج رات کوئی شو نہیں ہوگا۔ ‘رﺅف کلاسرا نے اپنے ناظرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ’ پیارے ناظرین آپ کے بھروسے اور زبردست رد عمل کا شکریہ۔‘ رﺅف کلاسرا اور عامر متین نجی ٹی وی آپ نیوز پر ’ آپ کے مقابل‘ کے نام سے پروگرام کرتے تھے، اس سے پہلے یہ جوڑی نجی ٹی وی 92 نیوز پر ’مقابل‘ کے نام سے پروگرام کیا کرتی تھی لیکن اب 92 نیوز پر سینئر صحافی و کالم نویس ہارون الرشید اور تجزیہ کار ظفر ہلالی یہ پروگرام کرتے ہیں۔خیال رہے کہ 21 ستمبر کو رﺅف کلاسرا کے ساتھی تجزیہ کار عامر متین اور وزیر توانائی عمر ایوب خان میں ٹوئٹر پر لفظی جنگ چھڑی تھی۔ آپ کے مقابل پروگرام میں ایک سکینڈل بریک کیا گیا تھا جس پر عمر ایوب خان کا موقف لینے کیلئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ ملک سے باہر جارہے ہیں جس کے باعث وہ ابھی پروگرام میں اپنا موقف پیش نہیں کرسکتے۔عمر ایوب کے اس جواب کے بعد عامر متین کی جانب سے ٹویٹس کی ایک سیریز داغی گئی تھی جس میں انہوں نے یہ الزام بھی عائد کیا تھا کہ عمر ایوب کی جانب سے انہیں نوکری سے نکلوانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ جس کے باعث وہ ابھی پروگرام میں اپنا موقف پیش نہیں کرسکتے۔عمر ایوب کے اس جواب کے بعد عامر متین کی جانب سے ٹویٹس کی ایک سیریز داغی گئی تھی جس میں انہوں نے یہ الزام بھی عائد کیا تھا کہ عمر ایوب کی جانب سے انہیں نوکری سے نکلوانے کی دھمکی دی گئی ہے۔