ممبئی: فلم میں اداکارہ کے 13سالہ لڑکے کے ساتھ قابل اعتراض مناظر تھے، سنسر بورڈ نے مناظر کاٹنے کی بجائے پوری فلم ہی بین کردی
بھارتی سنسر بورڈ نے مشہور اداکارہ روینہ ٹنڈن کو بڑا جھٹکا لگاتے ہوئے ان کی فلم “شب” کے کسی ایک آدھے سین کو کاٹنے کے بجائے پوری فلم پر ہی پابندی عائد کر دی ہے۔ بھارتی نجی ٹی وی چینل کے مطابق فلم میں بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کو 13 سالہ لڑکے کیساتھ عشق اور انتہائی قابل اعتراض رومانوی سین کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔