راولہ کوٹ پونچھ سیکٹرمیں مقامی کمانڈر نے بھارتی ہم منصب سے رابطہ کیا ہے جس میں بھارتی حکام کوآگاہ کیا گیا ہےکہ پاکستان کی طرف سےسیز فائر لائن کی خلاف ورزی نہیں ہوئی اوربھارتی میڈیا پاکستان پر غیر ضروری الزام لگا رہاہے۔
Rawalah kot poonch sector: local commander contacted his Indian counterpart
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے مقامی کمانڈرنے گزشتہ رات بھارتی فوجی حکام سے بات کی جس میں بھارت کو بتایا گیا کہ پاکستان کنٹرول لائن پر پُرامن ماحول کے لیے پُرعزم ہے اور بھارت کی جانب سے دانشمندی کے اظہار کی امید ہے ،ایسا اقدام نہیں کیا جائے گاجس سے امن کی فضا خراب ہو۔ بھارتی حکام کو یہ بھی بتایاگیا ہے کہ بھارتی فوجیوں کی لاشوں کومسخ کرنے کی بات میں بھی کوئی صداقت نہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی ایم او لیول سطح کا رابطہ بھی آج متوقع ہے۔