counter easy hit

پنڈی اور اسلام آباد میں آج موبائل سروس معطل رہے گی

Rawalpindi and Islamabad

Rawalpindi and Islamabad

پیر اور بدھ کیلئے ٹریفک پلان جاری ، شہری فیض آباد سے اسلام آباد میں داخل نہیں ہوسکیں گے
اسلام آباد (یس اُردو) پاک فوج کی یوم پاکستان پریڈ اور ریہرسل کے سلسلے میں پنڈی اور اسلام آباد میں آج صبح پانچ بجے سے دوپہر تین بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی ۔ پیر اور بدھ کے لئے ٹریفک پلان بھی جاری کر دیا گیا ۔ شہری فیض آباد سے اسلام آباد داخل نہیں ہو سکیں گے ۔ یوم پاکستان کی مناسبت سے فل ڈریس ریہرسل شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں جاری ہے ۔ جڑواں شہروں صبح پانچ بجے سے موبائل فون سروس معطل ہے جو دن تین بجے تک بند رہے گی ۔ تیئس مارچ کو بھی موبائل فون سروس صبح پانچ سے سہ پہر تین بجے تک بند رکھی جائے گی ۔ ، آئی ایس پی آر کے مطابق پیر اور بدھ کو صبح چھ سے دوپہر تین بجے تک عام ٹریفک کا راول ڈیم سے فیض آباد فلائی اوور اور زیرو پوائنٹ تک داخلہ بند رہے گا ۔ تین بجے تک ہیوی ٹریفک اسلام آباد میں داخل نہیں ہو گی ۔ ایکسپریس وے پر اسلام آباد آنے واالی ٹریفک کو میزائل چوک سےکھنہ پل اور وہاں سے راول ڈیم کی طرف موڑ دیا جائیگا ۔ اسی طرح مری روڈ پر اسلام آباد جانے کیلئے ٹریفک کو سٹیڈیم روڈ سے آئی جے پی روڈ اور نائنتھ ایونیو کی طرف موڑ دیا جائے گا جہاں سے شہری کشمیر ہائی وے پر سفر کرسکیں گے