راولپنڈی (اصغر علی مبارک) اینٹی نارکوٹکس فورس کی کاروائی، تهانہ نصیر آباد کے پولیس اہلکار کے خلاف 4 کلو چرس کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملزم ندیم تهانہ نصیر آباد میں تعینات ہے جو ایس ایچ او نصیر آباد چوپدری اختر کا کار خاص ہے ۔ تهانہ نصیر آباد میں تعینات ندیم کے گھر پر بھی اے این ایف کا چھاپہ ، گھر سے بھی چرس برآمد ہوئی۔ تهانہ نصیر آباد کے ایس ایچ او چوہدری اختر کو اینٹی نارکوٹکس فورس نے تهانہ میں بلاکر پوچھ گچھ کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ندیم پر اے این ایف کی طرف سے دو الگ الگ مقدمات درج کئے گئے ہیں