counter easy hit

راولپنڈی بار کے انتخابات میں سید سہیل تنویر شاہ صدر اور شہزاد میر سیکرٹری منتخب 

راولپنڈی( رپورٹ:اصغر علی مبارک سے) راولپنڈی۔۔۔۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے انتخابات2019۔20 کے سالانہ انتخابات میں سید تنویر سہیل شاہ صدر اور محمد شہزاد سیکرٹری جنرل کی نشست پر کامیاب ھوگئےقبل ازیں مجلس عاملہ کی دس نشستوں پر مس طاہرہ بانو مبارک۔آفتاب نیازی۔حسن علی۔خرم لطیف۔سید ذیشان حیدر کاظمی۔شہریار احمد۔عابدہ سرور۔علیم اقبال۔مدثر نواز۔نوید احمد۔فنانس سیکرٹری عاطف خلیل۔آڈیٹر اعجازاسلم کھٹانہ۔لائبریری سیکرٹری کی نشست پر رضوانہ شہناز کو بلامقابلہ کامیاب قرار دیا گیا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی الیکشن بورڈ کے چیئرمین شفقت علی بھٹی ممبران سردار نجیب الرحمان۔بشارت اللہ خان۔چوہدری عمر حیات نے کا میابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے

RAWALPINDI, BAR, ELECTIONS, SYED, TANVEER SHOIAL SHAH,PRESIDENT, AND, SHEHZAD MIR, ELECTED, AS, SECRETARY

خیال رھے کہ اس مرتبہ ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد 1854 رھی جبکہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے کل ووٹوں کی تعداد3042 ھے-صدارتی امیدوار سید سہیل تنویر شاہ نے 1097 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے جبکہ مخالف صدارتی امیدوار شاہد عباسی کو571ووٹ اورملک تحسین خالد کو122ووٹ ملے-نائب صدر کی نشست شکیل کھٹر 965 ووٹ حاصل کامیاب ھوئے جبکہ مخالف امیدوار وارسردار سلیم ندیم کو 753 ووٹ ملے۔۔۔سیکرٹری جنرل کی نشست پرمحمدشہزادمیر 1050 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہو گئے جبکہ انکے مدمقابل سیکرٹری جنرل کے امیدوار راجہ جنید کو 707 ووٹ ملے۔جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر عائشہ عباسی922 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہو گیں۔۔جبکہ واجد راجہ کو 679 اور چوہدری قدوس کو 158 ووٹ ملے۔کا میاب ھونے والے وکلاء راہنماؤں نے راولپنڈی بار کی ترقی اور وکلاء کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔۔

RAWALPINDI, BAR, ELECTIONS, SYED, TANVEER SHOIAL SHAH,PRESIDENT, AND, SHEHZAD MIR, ELECTED, AS, SECRETARYRAWALPINDI, BAR, ELECTIONS, SYED, TANVEER SHOIAL SHAH,PRESIDENT, AND, SHEHZAD MIR, ELECTED, AS, SECRETARY