راولپنڈی کینٹ بورڈ فوڈ برانچ کے عملے نے حافظ آباد کے علاقے سے پکڑا جانے والا 3من کیمیکل ملا دودھ ضائع کیا گیا۔
راولپنڈی: (اصغر علی مبارک) تفصیلات کے مطابق کینٹ بورڈ کے فوڈ برانچ کے عملے کا غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ کیمیکل ملے دودھ کے خلاف آپریشن میں حافظ آباد ویسڑیج کے علاقے میں کاروائی میں گوندل ملک شاپ اور مدینہ ملک شاپ کو کیمیکل سے ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے پر مجموعی طور پر 3من دودھ ضائع کیاگیا علاوہ ازیں کینٹ ک مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران 25 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی جن میں10 فوڈ پوائنٹس کو غیر معیاری صفائی اور بغیر لائسنس و میڈیکل پر شوکاز نوٹس دیے گئے ،
فوڈ برانچ کاعملہ رمضان المبارک میں روزانہ کی بنیاد پر حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کاروائیاں کر رہاہے۔