کانفرنس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال اور سرحدوں کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
راولپنڈی (یس اُردو) راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ جنرل راحیل شریف کی صدارت میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں پاکستان کی اندرونی اور بیرونی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ، خاص طور پر سرحدی علاقوں میں افغانستان اور بھارت کی جانب سے کی جانے والی سرحدی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حالات کیسے بھی ہوں ملک کی سالمیت کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ کانفرنس میں پاکستان مخالف اداروں کی جانب سے کی جانے سے والی ملک دشمن سرگرمیوں کا قلع قمع کرنے اور ملک کے کونے کونے میں امن وامان کی بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ملک کی سرحدوں کی خلاف ورزی کرنے اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا ۔