راولپنڈی(اصغر علی مبارک) بسنت پولیس ایکشن، کرپٹ عملے نے افسران کی محنت پر پانی پھیر دیا،
مقدمات کے اندراج کے بعد ضمانت پر رہا ہونے والوں کو تھانیداروں نے لوٹ لیا،
جامہ تلاشی کے دوران قبضے میں لی گئی نقد رقم واپس کرنے سے انکار،
خالی بٹوا اور اے ٹی ایم کارڈ لت جاؤ، نقدی نہیں ملے گی، سب انسپکٹر رمضان،
رقم کی واپسی پر اصرار کرنے والوں کو سپرداری کے چکر میں ڈال دیا،
تھانہ ریس کورس کے تھانیدار رمضان نے پتنگ بازی کے ملزم شہریار کی نقدی واپس کرنے سے انکار کر دیا،
شہریار کے خالی بٹوہ لینے سے انکار پر فرد مقبوضگی بنا کر کچہری کے چکر میں ڈال دیا،
مجھ سے پیسے واپس مانگو گے تو کچہریوں کے چکر لگاتے رہو، تھانیدار کی بڑھک،
50 سے زائد مقدمات میں تھانیدار صرف جامہ تلاشی کی مد میں لاکھوں ڈکار گئے،
سی پی او، آر پی او اور ایس پی پوٹھوہار نوٹس لیں، متاثرین کا مطالبہ