راولپنڈی(اصغر علی مبارک) سی پی او اسرار احمد خان عباسی نے پتنگ بازی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سخت سے سخت کارروائی کا حکم دیدیا۔ پولیس نے پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائی کرتے ہوئے 73 مقدمات درج کر کے 89 ملزمان گرفتار کر لئے ہیں۔
راولپنڈی پولیس کی پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائی کرتے ہوئے 73 مقدمات درج کر کے 89 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ ملزمان سے 20 ہزار کے قریب پتنگیں ، 650 ڈوریں ، 06 ساؤنڈ سسٹم ،05 پستول ،01 کلاشنکوف، 01 ریپیٹر اور 500 روند برآمد کر لئے ہیں۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق سی پی او کے حکم پر قانون کی خلاف ورزیوں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔