راولپنڈی (اصغر علی مبارک) شہر میں فرضی ناموں سے جعلی سوسائٹیوں کے نام پر مارکیٹکنک کرنے والے گرو کا انکشاف ہوا ہے جو کی میڈیا کا سہارا لے کر شہر بھر میں دفاتر قائم کرٹے ہوئے سادہ لوح شہریوں کو انکی جمع پونجی سے محروم کر رہے ہیں فرضی سوسائٹیوں کے نام پر دفاتر کے اندر خوبصورت سوسائٹی کا نقشہ لکا کر پہلے مرحلے میں رجسٹریشن دوسرے میں بکینگ فیس قبضہ فیس اور منتھلی اقساط لی جاتی ہیں ذرائع کے مطابق اس دھندا میں پولیس کے ملازمین بھی شامل ہیں جو انکے خلاف دی جانے والے درخواست پر ان جعلی دفاتر کے مالکان کا فوری اطلاع فراہم کرتے ہہں