راولپنڈی میں اصغر مال کالج میں 2 گروہوں کے درمیان فائرنگ سے ایک طالب علم جاں بحق ہو گیا۔
راولپنڈی: (یس اردو نیوز) تھانہ بنی میں واقع اصغر مال کالج میں دو گروہوں کے درمیان تصادم کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس دوران صلح کرانے والا مری کا رہائشی بی ایس سی کا طالب علم توقیر عباسی گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے لاش تحویل میں لیتے ہوئے ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔