کار تیز رفتاری کے باعث نالے میں گر گئی ، باہر نکالتے ہوئے کرین تاروں سے ٹکرا گئی ، کرنٹ لگنے سے دو موقع پر دم توڑ گئے
راولپنڈی (یس اُردو) راولپنڈی کے علاقے ڈھوک حسو کے قریب نالے میں گری کار نکالتے ہوئے کرین بجلی کے تاروں سے ٹکرا گئی ، کرنٹ لگنے سے چار افراد ہلاک ہوگئے ، ایک کی حالت تشویشناک ہے ۔ راولپنڈی کے علاقے ڈھوک حسو کے قریب آئی جے پی روڈ پر کار حادثے کے بعد نالے میں گر گئی ، جسے نکالنے کیلئے کرین منگوائی گئی ۔ امدادی کارروائی کے دوران کرین بجلی کے ہائی وولٹیج ٹرانسمیشن لائن سے ٹکرا گئی ۔ کرنٹ لگنے سے دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ تین کو تشویشناک حالت میں قریب واقع ریلوے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ ہسپتال میں دوران علاج مزید دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔ ہلاک ہونے والے افراد حادثے کے بعد امداد کیلئے موقع پر پہنچے تھے ۔ لاشیں بھی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں ۔