راولپنڈی(ویب ڈیسک)29کم سن بچیوں سے زیادتی و اغواکا ملزم راولپنڈی میں گرفتارکرلیا گیا ہے ،جسے عدالت نے شناخت پریڈ کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ۔گزشتہ روزایس پی راول اکرم خان نیازی نے سی پی او کو بریفنگ دی کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم ضیاء اللہ خان کا تعلق ضلع میانوالی سے ہے ، اسکے خلاف ضلع میانوالی میں15،ضلع لیہ میں7،ضلع مظفر گڑھ میں2،سلام آباد میں ایک جبکہ ضلع راولپنڈی میں4مقدمات درج ہیں ۔ ملزم کے خلاف دکانوں اور گھروں سے سونا اور نقدی چوری کرنے کے مقدمات بھی درج ہیں۔ راولپنڈی پولیس کی خصوصی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرکے ملزم کو گرفتار کیا،سی پی او نے ہدایت کی کہ ملزم کی سفاکیت کا نشانہ بننے والی جن بچیوں کے مقدمات درج نہیں ہوئے ان کے عزیزواقارب کومقدمات درج کئے جائیں ۔سفاک ملزم کی گرفتاری کے بعد متاثرہ بچیوں کے والدین نے سی پی اوکو ٹیلی فون کر کے شاباش دی۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق گزشتہ چھ ماہ میں 24 ہزار سے زائد بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات پر کانگریس نے مودی سرکار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بیٹی پڑھاؤ بیٹی بچاؤ مہم شروع کرنے والی بی جے پی بھارت کی بچیوں کو محفوظ کیوں نہ بنا سکی.باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کانگریس نے مودی سرکار پر اس حوالہ سے کڑی تنقید کی ہے، کانگریس کے رہنما رندیپ سنگھ سرجے والا کا کہنا تھا کہ مودی سرکار بچیوں سے زیادتی کے واقعات کو روکنے میں کامیاب نہیں ہوئی، بیٹی پڑھاو بیٹی بچاو مہم بھی مودی سرکار کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے.کانگریس رہنما نے اعدادو شمار بتاتے ہوئے کہا کہ اسی برس جنوری سے 30 جون تک بھارت کے مختلف علاقوں میں چوبیس ہزار 212 بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات پیش آئے، بھارت کی اعلیٰ عدلیہ نے ان واقعات پر از خود نوٹس لیا، کانگریس رہنما کا کہنا تھا کہ بچیوں سے زیادتی کے واقعات بھارتی سپریم کورٹ نے جمع کئے ہیں۔