راولپنڈی ……راولپنڈی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق 8اور 9فروری کو ائرپورٹ کے اطراف میں دفعہ 144نافذ رہے گی ۔
کسی کو بھی جلسہ یا جلوس کی اجازت نہیں ہوگی،دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دفعہ 144پی آئی اے ملازمین کے احتجاج اور سیکیورٹی خدشات کے باعث نافذ کی گئی ہے۔