راولپنڈی (خصوصی رپورٹ ) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما سابق ممبر پنجاب اسمبلی و چیئرمین واسا ضیاء اللہ شاہ کی والدہ ماجدہ رضائے الہی سے انتقال کر گئی تھیں آج ان کی نمازہ جنازہ راولپنڈی میں ادا کی گئی، ان کی رسم قل بروز پیرکل بعد نماز ظہر خیابان سر سید جا مع مسجد (سید ریاض حسین شاہ )نزد خیابان سر سید روڈ راولپنڈی میں ادا کی جاۓ گی سابق ممبر پنجاب اسمبلی و چیئرمین واسا ضیاء اللہ شاہ کی والدہ ماجدہ کی نماز جنازہ پیر صاحب عید گاہ شریف پیر نقیب الرحمان نے پڑھائ جس میں صوبا ئ وزیر راجہ اشفاق سرور،ممبر قومی اسمبلی ملک ابرار ،ممبر صوبا ئ اسمبلی ملک افتخار ،راجہ حنیف ،حنیف عباسی ،سینیٹر چودھری تنویر خان ،سابق امیدوار قومی اسمبلی اصغر علی مبارک کے علاوہ کثیر تعداد میں مذھبی ،سیاسی ،سماجی ،صحافتی ،عدالتی و اعلی سول و فوجی افسران و اعلی دینی شخصیات نے شرکت کی بعد نماز جنازہ مرحومہ کو اشکبار آنکھوں سے سپرد خاک کر دیا گیا ،