راولپنڈی : ڈینگی کے وار جاری، مزید نوے افراد ڈینگی کا شکار ہوگئے، سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی مجموعی تعداد 2150 تک جا پہنچی ، ڈینگی وارڈز میں گنجائش کم پڑ گئی۔
محکمہ صحت کے ذرائع نے دنیا نیوز کو بتایا کہ راولپنڈی میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید نوے افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیقہوئی۔
سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی مجموعی تعداد دو ہزار ایک سو پچاس تک پہنچ گئی جن میں زیادہ تر تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔
مریضوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافے سے ہسپتالوں کے ڈینگی وارڈز میں گنجائش کم پڑ گئی ، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی توجہ ڈینگی مریضوں پر ہونے کے باعث ہسپتالوں میں آنے والے دیگر مریض مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں۔
چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل نے ہدایت کی ہے کہ جن یونین کونسلز میں ڈینگی لاورا موجود ہے وہاں پر دن میں دو بار سپرے کیا جائے۔