راولپنڈی: راولپنڈی کی ڈبل روڈ پر پولیس مقابلے کے دوران ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہو گیا، جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین مقابلہ اسوقت ہوا جب پیٹرولنگ کے دوران پولیس پر 3ڈاکوؤں پر مشتمل گروہ نے فائر کھول دیا، جس سے ایک اہلکار زخمی ہو گیا، تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکوزخمی جبکہ 2 فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئےجن کی گرفتاری کیلئے پولیس پارٹی تعاقب میں روانہ ہو گئی۔